علی امین گنڈاپور 90

اسلام آباد میں احتجاج: عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 8 مقدمات درج

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں،کارکنان کیخلاف اسلام آبادمیں 8 مقدمات درج ہوگئے۔مقدمات میں بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور ، سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص نامزد ہیں۔

اس کے علاوہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت سمیت ہزاروں نامعلوم افراد بھی مقدمات میں نامزد کیے گئے ہیں۔ان مقدمات میں انسداد دہشت گردی، اسمبلی ایکٹ ، پولیس پر حملوں، اغوا، کارسرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔یہ ایف آئی آرز تھانہ شہزادٹاؤن،سہالہ،بنی گالہ،کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون،نیلور میں درج کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں