اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسلام آباد میں 24 گھنٹوں کے دورا ن صرف ڈینگی کے 5 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، شہر بھر کے مختلف سرکاری و نجی ہسپتالوں میں 19 مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے زیادہ تر کی حالت تسلی بخش ہے۔
ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضلعی انتظامیہ ٹیموں کی روزانہ کی بنیاد پر سخت نگرانی کی وجہ سے کیسز میں نمایاں کمی برقرار ہے۔ انسداد ڈینگی ٹیموں نے 358 گھروں میں سپرے اور 1,081 حساس مقامات پر فوگنگ آپریشن مکمل کیا۔ضلعی ٹیموں کی جانب سے مختلف یونین کونسلز اور سیکٹرز میں 27,667 مقامات کی تفصیلی انسپکشن مکمل کی گئی۔
اسلام آباد میں ایک دن میں ڈینگی کے صرف 5 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں دیہی علاقوں سے 2 اور شہری علاقوں سے 3 مریض سامنے آئے ہیں۔لاروا چیکنگ میں 92 اوپن پوائنٹس پازیٹیو، کمرشل ہاٹ سپاٹس مسلسل زیرو پر برقرار ہے۔لاروا سرویلنس میں صرف 1 نیگیٹو کیس رپورٹ ہوا، جسے بروقت کلیئر کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈینگی کی صورتحال قابومیں ہے.
اس سیزن میں موثر سرویلنس، بروقت سپرے نے ڈینگی کو قابو میں رکھنے میں نمایاں مدد فراہم کی۔ عرفان میمن نے کہا کہ شہری مشتبہ مقامات کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دیں تاکہ ٹیمیں بروقت کارروائی کر سکیں، اسلام آباد کو آئندہ دنوں میں مکمل ڈینگی فری قرار دے دیا جائے گا۔









