بنجمن نیتن یاھو

اسرائیلی وزیرِاعظم کا قیدیوں کی رہائی پر پیش رفت کا دعوی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ غزہ میں قید اسرائیلیوں کے مسئلے پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے، مگر فی الحال اس سے بڑی امیدیں وابستہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہہم اس وقت مسلسل کام کر رہے ہیں اور میری امید ہے کہ ہمیں کچھ کامیابی ملے گی”۔

انہوں نے اپنی بات میں اسرائیل میں فوجی سروس سے استثنی کے متنازع قانون سے متعلق جاری سیاسی بحران کا بھی ذکر کیا۔