مقبوضہ بیت المقدس (ر پورٹنگ آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ملک میں معاشی
بحران کے پیش نظر عام انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق
ورچوئل پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کرتے ہوئیانہوں نے کہا کہ یہ وقت ملک کے اتحاد کو برقرار رکھنے کا
ہے نہ کہ انتخابات کا کرانے کا ۔نیتن یاہو نے کہا کہ وہ قومی بجٹ کی منظوری کے لئے آخری تاریخ کو 100
دن تک بڑھانے کی ایک تجویز پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت اسرائیلی معیشت کیلئے موزوں ہے،
اگر اس بار عام انتخابات ہوتے تو یہ دو سال کے اندر اسرائیل میں چوتھا عام انتخابات ہوتا۔ اسرائیلی قانون کے
مطابق اگر حکومت سازی کے 90 دن کے اندر قومی بجٹ کی منظوری نہ دی گئی تو پارلیمنٹ خود بخود تحلیل
ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ کہ نیتن یاہو کے خلاف رشوت لینے ، دھوکہ دہی اور دھوکہ دہی کے الزام میں
فوجداری کے تین مقدمات زیر سماعت ہیں۔