یوآو گیلنٹ 50

اسرائیلی وزیر دفاع کی فلسطینی اتھارٹی کو مضبوط کرنے کی تجویز

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیلی حکومت فلسطینی اتھارٹی کی پوزیشن کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ وہ غرب اردن میں حماس کوکچلنے میں مدد کرسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں بڑھتی کشیدگی روکنے کے لیے فلسطینی اتھارٹی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو حماس کے مقابلے کے لیے مضبوط کرے۔

گیلینٹ نے کہا کہ حماس مغربی کنارے کی صورت حال کو غزہ کی پٹی کی جنگ سے جوڑ کر اسے ہوا دینے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ہر طرح سے اس کی روک تھام کرنی چاہیے اور کارکنوں اور (فلسطینی اتھارٹی کے)فنڈز کے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ ہمارے فوجی مقاصد کے حصول میں ہماری صلاحیت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

انہوں نے مغربی کنارے کے فلسطینی مزدوروں کو اسرائیل واپس جانے کی اجازت دینے کی تجاویز اور اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے لیے جمع کیے گئے ٹیکس کی رقم کا حوالہ دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ حکومت (فلسطینی)کارکنوں اور (اتھارٹی کے)فنڈز سے متعلق ہر چیز کے بارے میں اسرائیلی فوج اور شن بیٹ ؟(اندرونی سکیورٹی سروس)کے موقف کو قبول کرے گی۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مضبوط فلسطینی اتھارٹی کی موجودگی اسرائیل کے بہترین سلامتی کے مفاد میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں