بذلیل اسموٹرچ 58

اسرائیلی وزیر خزانہ کی حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل کے وزیر خزانہ بذلیل اسموٹرچ نے غزہ جنگ کے منصوبوں پر حکومت گرانے کی دھمکی دے دی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے حکومت گرانے اور نئے انتخابات کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیر خزانہ نے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس میں یہ دھمکی دی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے نقطہ نظر سے ہم سب کچھ روک کر لوگوں کو فیصلے کا اختیار دے سکتے ہیں، یقین نہیں کہ وزیراعظم اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جاسکتے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے وزیراعظم نیتن یاہو اسرائیلی فوج کو فیصلہ کن فتح کی طرف لے جانا ہی نہیں چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں