اسرائیلی بمباری 24

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں مزید 4 فلسطینی شہید

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیل نے تمام عالمی مطالبات پس پشت ڈال کر غزہ پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 4 فلسطینی شہید کردیے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل 10 اکتوبر کو ہونے والے غزہ امن معاہدے کے بعد سے 500 سے زیادہ بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر چکا ہے جس میں 300 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوئے۔اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم انروا نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود انسانی صورت حال کو بدستور تباہ کن قرار دیدیا۔

تنظیم کی جانب سے کہا گیا کہ غزہ میں 90 فیصد سے زائد آبادی کا انحصار امداد پر ہے، بیشتر لوگوں کو 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا ملتا ہے۔ادھر امریکا اسرائیل کی حمایت یافتہ متنازع امدادی تنظیم غزہ ہیومنٹیرین فانڈیشن نے غزہ میں آپریشن روکنے کا اعلان کر دیا۔غزہ ہیومنٹیرین فانڈیشن کے مراکز پر امداد تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں سے سیکڑوں فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں