چوہدری سرور 213

اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، چوہدری سرور

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کرنا ہوں گے ، صرف مذمت کرنے سے کچھ نہیں ہوگا، اسرائیلی دہشت گر دی پرخاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی،بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیلی دہشت گردی کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا مظلوم فلسطینیوں پراسرائیلی دہشت گردی دیکھ کردل خون کے آنسوروتاہے،

اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اسلامی ممالک کوعملی اقدامات کر نا ہونگے ، اسلامی ممالک کے صرف مذمت کر نے سے کچھ نہیں ہوگا اسرائیلی دہشت گر دی پرخاموشی بھی کسی جرم سے کم نہیں ہوگی،چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورانسانی حقوق کے عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، پاکستانی عوام اورحکومت اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحدکھڑے ہیں،

20سے زائد فلسطینیوں کا قتل بدتر ین اسرائیلی دہشت گردی کا ثبوت ہے، جب تک مسئلہ فلسطین حل نہیں ہوگا دنیا میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا،انھوں نے مزید کہا کہ ان کا آزادی کے لیے جرات کیساتھ دشمن کا مقابلہ کر نیوالی فلسطینی عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں