ابوالفضل شکارچی 51

اسرائیل کے ساتھ جنگ کیلئے پہلے سے زیادہ تیار ہیں،ایران

تہران ( رپورٹنگ آن لائن)ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے میزائل، ڈرون اور دفاعی صلاحیتوں سے دشمن سے فرسٹ سٹرائک کا حق چھین لیا ہے۔

مسلح افواج نے میزائل طاقت کو بڑھانے کے عمل کو فوری طور پر تیز کر دیا ہے۔جنرل اسٹاف برائے مسلح افواج میں ثقافتی اور نرم جنگ کے امور کے معاون اور ترجمان ابوالفضل شکارچی نے ملک کے کچھ ثقافتی حکام کے انقلابی گارڈز کے زیر اہتمام خلائی نمائش کے دورے کے دوران کہا کہ نمائش میں رکھا گیا تمام ساز وسامان مکمل طور پر ملکی پیداوار ہے،

یہ سائنسدانوں، فضائیہ اور وزارت دفاع کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج نے اپنی کمزوریوں کی نشاندہی اور ان کے ازالے کے بعد اپنی صلاحیتیں بڑھا لی ہیں۔ اب وہ کسی بھی ممکنہ مستقبل کے مقابلے کے لیے اسرائیل کے ساتھ زیادہ تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں