سلووینیا 54

اسرائیل کے دو انتہا پسند وزیروں کے سلووینیا میں داخلی پر پابندی لگا دی گئی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)سلووینیا کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے دو انتہا پسند وزیروں کے سلووینیا میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔

ان دونوں اسرائیلی وزیروں میں اسرائیل کے انتہائی اہم وزیر برائے داخلہ امور ایتمار بین گویر اور وزیر خزانہ بذالیل سموٹریچ شامل ہیں جنہیں سلووینیا نے ناپسندیدہ اسرائیلی حکومتی عہدیداران ڈکلیئر کیا ہے۔

یورپی ملک کی طرف سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ دونوں اسرائیلی وزیر لوگوں کو انتہا پسندانہ تشدد پر ابھارتے ہیں اور فلسطینیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ ان کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں