40

اسرائیل کو درپیش ہر خطرہ ختم کریں گے، بنجمن نیتن یاھو کی حزب اللہ اور حوثیوں کو دھمکی

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز کی جانب سے حزب اللہ کو دی گئی وارننگ کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بار پھر اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے سکیورٹی خطرات کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔نیتن یاھو نے دیے گئے بیان میں کہا کہ حزب اللہ دوبارہ اسلحہ جمع کرنے اور اپنی طاقت بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم لبنان کو اپنے خلاف ایک نیا محاذ نہیں بننے دیں گے اور ضرورت پڑی تو کارروائی کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے حوثی بھی اسرائیل کے لیے انتہائی بڑا خطرہ ہیں اور اسرائیل انہیں ختم کرنے کے لیے ہر ضروری قدم اٹھائے گا۔غزہ کے بارے میں نیتن یاھو نے کہا کہ اسرائیلی فوج رفح اور خان یونس سمیت ان علاقوں میں جہاں حماس کے کچھ گروہ اب بھی سرگرم ہیں، منظم انداز میں کارروائیاں کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں