بلاول بھٹو زرداری 35

اسرائیل کا صمود فلوٹیلا کو روکنا انسانیت پر کھلا حملہ،بلاول

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا اسرائیل کا صمود فلوٹیلا کو روکنا انسانیت پر کھلا حملہ ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے ، اسرائیل نے پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لے کر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے .

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لئے گئے تمام افراد کی رہائی اور غزہ کے لئے انسانی راہداری اور فلسطین کے لئے انصاف کا بھی مطالبہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں