تہران (رپورٹنگ آن لائن )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ جنگ بندی کا وقت شروع ہونے سے پہلے آخری لمحے تک ایرانی فوج کے حملے جاری رہے، اسرائیل کو سزا کا عمل جار ی رہا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں عباس عراقچی نے ایرانی افواج کو مبارک باد پیش کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے جارحیت روک دی تو اس کے بعد ہمارا جوابی کارروائی کا کوئی ارادہ نہیں۔









