خواجہ سعد رفیق

اسرائیل نے ایٹمی پھیلائو کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے’خواجہ سعد رفیق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایٹمی پھیلائو کے معاہدے پر آج تک دستخط نہیں کیے،اسرائیل IAEAکو اپنی ایٹمی تنصیبات کا تفصیلی معائنہ نہیں کرنے دیتا۔

انہوں نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اپنے ہمسایوں سمیت مختلف ممالک کے خلاف مسلسل جارحیت میں ملوث رہتا ہے ،عراق ، لیبیا اور ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنے کیلئے ان پرجنگیں مسلط کرنے والا امریکہ اور یورپی طاقتوں کا منافقانہ رویہ عالمی امن تباہ ہونے کی وجہ ہے ۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ یہی لوگ اسلاموفوبیا کے اصل ذمہ دار ہیں ، دنیا میں امن بقائے باہمی کے اصول کے بغیر ممکن نہیں۔
٭٭٭٭٭