نیتن یاہو 140

اسرائیل نے ایران کیخلاف جوابی کارروائی سے متعلق عالمی دبائو مسترد کردیا

تل ابیب(رپورٹنگ آن لائن)بظاہر ایران کے خلاف جوابی کارروائی سے باز رہنے کے لیے تمام عالمی دبا ئوکو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے بہترین مفاد میں اپنی مرضی کے وقت اور اپنی پسند کی جگہ پر کارروائی کرے گا۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے یہ بات جرمن وزیر خارجہ اور برطانوی سیکریٹری خارجہ دونوں کو بتادی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں