چانسلر میرکل 150

اسرائیل میں ہلاکت خیز ی بھگدڑ پر جرمن چانسلر میرکل کا اظہار افسوس

برلن ( ر پورٹنگ آن لائن)جرمن چانسلر میرکل نے اسرائیل میں جمعے کے روز پیش آنے والے بھگدڑ کے ہلاکت خیز واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک یہودی عبادتی تقریب میں بھگدڑ کے واقعے میں کم از کم چوالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ چانسلر میرکل کے ترجمان اشٹیفن زائبرٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ چانسلر میرکل اور جرمن حکومت نے اسرائیلی عوام سے میرون میں پیش آنے والے اس سانحے پر دلی صدمے کا اظہار کیا ہے۔

کورونا وائرس کے انسداد کے لیے اسرائیل میں وسیع پیمانے پر ویکسینیشن کی گئی ہے اور اسی تناظر میں ہزارہا افراد کو اس طرح ایک مذہبی اجتماع میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں