نواف سلام 55

اسرائیل لبنان سے فوری فوج نکال لے ،وزیراعظم نواف سلام

بیروت ( رپورٹنگ آن لائن)لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے اسرائیل پر لبنان کے خلاف تھکانے والی جنگ شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ لبنان میں چند مقبوضہ مقامات پر اسرائیلی فوج کی موجودگی کی کوئی ضرورت نہیں،سلام نے اپنے بیان میں زور دیا کہ سب کو لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے پر عمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا ملک خودمختاری کی بحالی اور ہتھیاروں کو محدود کرنے کے عزم پر قائم ہے۔لبنان کے وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ نواف سلام نے ملاقات کے دوران زور دیا کہ یورپی یونین کا سفارتی کردار لبنان کی مدد اور اسرائیل پر دبا ڈال کر اس کی جارحیت روکنے اور قبضے میں لیے گئیمقامات سے انخلا کروانے میں انتہائی اہم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں