عباس عراقچی 8

اسرائیل ایران کی تاریخی یادگاروں پر بمباری کر رہا، یونیسکو کہاں ہے؟ عباس عراقچی

تہران (رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرئیل ایران کی تاریخی یادگاروں پر بمباری کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچینے کہا کہ اسرائیل ایران کی صدیوں پرانی تاریخی یادگاروں کو مٹا رہا ہے، یونیسکو کے کئی عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ یہ فطری بات ہے ایک صدی پرانا ملک ہزاروں سال پرانی قوموں سے نفرت کرے، یونیسکو کہاں ہے؟ اس تباہی پر خاموشی ناقابل قبول ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں