جنگ بندی 162

اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کا ردعمل

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ جنگ بندی سے اسرائیلی دہشتگرد فورسز کے کئے گئے جنگی جرائم کی تحقیقات کا راستہ آسان ہونا چاہئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک نے لکھا کہ دنیا کسی غیرقانونی ڈیل کو آگے نہیں چلنے دے گی۔ورنہ یہ اگلی ہونے والی دہشتگردی میں اضافے کے درمیان صرف ایک وقفہ ہوگا۔

وینا ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو کی بھی تعریف کی۔واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی کابینہ نے امریکا کے شدید دبائو کے بعد غزہ میں جنگ بندی کا فیصلہ کیا۔جس کے بعدحماس نے بھی جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں