مسعود پزشکیان 79

اسرائیل اور امریکا نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو زیادہ فیصلہ کن جواب ملے گا،ایران

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا نے دوبارہ ایران پر حملہ کیا تو زیادہ فیصلہ کن جواب دیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں مسعودپزشکیان نے کہاکہ ایران کے خلاف امریکا، اسرائیل اور یورپ مکمل جنگ لڑ رہے ہیں۔

ایرانی صدرنے کہاکہ یہ جنگ اس سے بھی بدتر ہے جو عراق نے ہمارے خلاف شروع کی تھی، غور کرنے پر واضح ہوتا ہے کہ یہ کہیں زیادہ پیچیدہ اور مشکل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں