اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سود کے حوالے جید علماء سے مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے ،علماء سے مشاورت کے بعد سود سے متعلق وزیراعظم کو سفارشات دیں گے۔ہفتہ کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ شرعی عدالت میں حکومت سود کے کیس سے دستبردار ہو ،سرکاری وکیل کیس کی پیروی چھوڑ دے۔ انہوںنے کہاکہ سود اللہ اور اسکے رسول سے جنگ ہے،اس معاملے پر پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے۔
انہوںنے کہاکہ شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت 2001 تک سود کا کاروبار ختم ہونا تھا لیکن ابھی تک نہیں ہو سکا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ سود کے حوالے سے جید علماء سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے،عید کے بعد مولانا تقی عثمان اور جید علما سے مشاورت کی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ علماء سے مشاورت کے بعد سود سے متعلق وزیراعظم کو سفارشات دیں گے،









