اسحاق ڈار 15

اسحاق ڈار کی ریاض میں آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ روز ریاض میں مشاورتی وزارتی اجلاس کے موقع پر آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں