اسحاق ڈار 11

اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

نیویارک(رپورٹنگ آن لائن) وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیویلمنٹ افیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی امور کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز نیو یارک میں فلسطین پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ ایفیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی، جنہوں نے اس اجلاس کی صدارت کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اعلیٰ سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، بشمول عوامی سطح پر تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی اہم معاملات پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا اور مکالمہ، کثیرالجہتی نقطۂ نظر، اور مؤثر تعاون بشمول اقوامِ متحدہ کے فریم ورک میں جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں