ایرانی ہم منصب 21

اسحاق ڈار کی ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ مکالمہ اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں