خواجہ سعد رفیق 38

اسحاق ڈار پاکستان کے بڑے مدبر اور خاموش مجاہدہیں ‘ خواجہ سعد رفیق

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی سر گرمیوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی شبانہ روز محنت ، نہایت فعال سفارتکاری ، معاشی امور پر کمانڈ اور سب سے بڑھ کر پاکستان کے مفاد میں بلاخوف جہد ِ مسلسل بے مثل ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ اکثر لوگ نہیں جانتے مگر ہم اچھے سے جانتے ہیں کہ اسحاق ڈار پاکستان کے بڑے مدبر اور خاموش مجاہدہیں ، میں وفاقی کابینہ اورسیاسی امور میں اسحاق ڈار کی محنت ،ذہانت ، بہادری اور ریاست سے وفاداری کا ذاتی طور پر گواہ ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں