اسحاق ڈار 50

اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے بعد کی پیشرفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چینی سفیر جیانگ ژیڈونگ نے ملاقات کی جس میں اسلام آباد مذاکرات کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے مکالمے، سفارتکاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔چینی سفیر نے امریکا، ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ملاقات میں پاکستان، چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون، شراکت داری کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں