وزیر اعظم 16

اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کاٹیلیفونک رابطہ ،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنمائوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات سمیت خطے میں حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں