ایرانی ہم منصب 57

اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی جانب سے ایران کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق کونسل میں ایران سے متعلق قرارداد پر پاکستان کے موقف کو سراہتے ہوئے وزیر اعظم، حکومت اور عوام پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون، علاقائی استحکام اور عالمی سطح پر پیش رفت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں