وزیر اعظم 73

استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے اہم ملاقات

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے جاتی امراء رائے ونڈ میں انکی رہائش گاہ جا کر اہم ملاقات کی ۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنمائوں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔

بعد ازاںمیڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں