استحکام پاکستان پارٹی 194

استحکام پاکستان پارٹی کا عقاب کے نشان پرانتخابات لڑنے کا فیصلہ

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) استحکام پاکستان پارٹی کی انتخابات میں اترنے کی تیاریاں جاری ہیں، انتخابات کس انتخابی نشان سے لڑا جائے اس کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پر انتخابات میں اترے گی، اس سلسلے میں رواں ہفتے ہی الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ استحکام پاکستان رجسٹریشن کے ساتھ ہی انتخابی نشان کے لئے درخواست دے گی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لئے اہل سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشانات حاصل کرنے کےلئے درخواستیں مانگ لی ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مختص کئے گئے انتخابی نشانات میں سے کسی ایک انتخابی نشان کے حصول کے لئے پارٹی سربراہ کی دستخط شدہ درخواستیں 19 جولائی تک جمع کروائی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں