خواجہ سعد رفیق 67

اس کا جھوٹ بک گیا ہمیں سچ پیش کرنا نہیں آیا ‘ خواجہ سعد رفیق

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اس کا جھوٹ بک گیا لیکن ہمیں سچ پیش کرنا نہیں آیا ،مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت جتنا کام کر رہی ہے باقی تینوں صوبوںمیں ایسا کام نظر نہیں آتا۔

پبلک سیکرٹریٹ میں یونٹی کے زیراہتمام سیاسی و سماجی کارکنان کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق ہے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں نے جتنا کام کر دیاہے اس کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،ایٹمی دھماکوں سے بڑا کام کیا ہوگا ، انفراسٹر اکچر کو دیکھ لیں ، لیکن جس نے کچھ نہیں کیا تھا وہ جیت گیا اور ہم ہار گئے ،اس کا جھوٹ بک گیا اور ہمیں سچ پیش کرنا نہیں آیا ،لوگوں نے جھوٹ خرید لیا اور ہمیں سچ مارکیٹ کرنا ہی نہیں آیا ۔

انہوںنے کہاکہ ابھی بھی اپنی پارٹی کے لیڈروں کو کہتے ہیں کہ یہ طریق کار ناکافی ہے ، کام تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت بہت اچھا کرتی ہے ،پنجاب حکومت جیسا کام باقی تینوں صوبوں میں کہیں نہیں ہو رہا، جو حقیقت ہے وہ ماننی پڑے گی سچی بات ماننی پڑے گی لیکن ایک جماعت بنانے کا جو طریق کار ہے وہ کوئی نہیں اپناتا وہ اس لئے نہیں کرتا بار بار ایک دوسرے سے ملنا پڑتا ہے ،ہر بندے کی بات سننا پڑتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں