اسد عمر

اس حکومت نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کراچی میں پرامن مظاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں، پیپلزپارٹی حکومت مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے لبادے میں آمریت پروان چڑھانے والی جماعتیں بے نقاب ہو چکی ہیں، کیا ابہام باقی ہے اس حکومت نےعوام کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اسدعمر نے کہا ہے کہ اذیت ناک مہنگائی کیخلاف عوامی ردِعمل میں غیرمعمولی شدت آرہی ہے۔