ارطغرل غازی 196

ارطغرل غازی کترینہ کیف کی پسندیدہ ڈرامہ سیریز

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی کا شہرہ آفاق ڈرامہ ارطغرل غازی کی پسندیدہ سیریز ہے۔کترینہ کیف ان دنوں اداکار سلمان خان کے ہمراہ ان دنوں ترکی کے شہر استنبول میں فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔گزشتہ ر وز ترکی کے وزیر ثقافت و سیاحت سے ملاقات کے بعد کترینہ کیف اور سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ترکی میں اپنی فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں اور ان کا تجربہ بہت اچھا رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے دونوں سے پوچھا کہ کیا آپ نے ڈراماسیریز ارطغرل غازی دیکھی ہے؟جس کا جواب دیتے ہوئے کترینہ کیف نے کہا کہ ارطغرل غازی میری پسندیدہ سیریز ہے اور مجھے بہت اچھی لگتی ہے، میں نے اب تک 89 اقساط دیکھی ہیں۔سلمان خان نے بھی بتایا کہ ان کی والدہ ارطغرل ڈراما سیریز بہت شوق سے روزانہ دیکھتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں