اذان سمیع خان 134

اذان سمیع خان نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کو مہذب جواب دے کرسوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)گلوکار وموسیقاراذان سمیع خان نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کو منطقی اورمہذب جواب دے کرسوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے۔پاکستان چھوڑکرمارچ 2001 سے وزٹ ویزے پربھارت میں مقیم عدنان سمیع خان بالآخر2016 میں شہریت ملنے کے بعد سے وہیں مقیم ہیں ۔ والد کے اس اقدام پرعدنان سمیع خان کو اکثروبیشتر اس حوالے سے تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے علاوہ ان کی صلاحیتوں پر بھی سوال اٹھائے جاتے ہیں۔اذان کی انسٹا پوسٹ پر حال ہی میں ایک صارف نے انتہائی نفرت انگیزتبصرہ کیا جس کا جواب انہوں نے انتہائی تحمل وبردباری سے دیا۔

جواب میں اذان نے لکھا، اپنے ملک پاکستان سے اپنے والد صاحب سے ملنے کہیں بھی جائوں گا، والد ہیں میرے۔گلوکار وموسیقار نے مذکورہ فالوورکو مشورہ دیا ۔ پرامن رہیں یار اور پیار پھیلائیں۔سخت اور نامناسب الفاظ کے باوجوداتنا مثبت ردعمل دکھانے پر شوبزشخصیات سمیت عام صارفین نے اذان کو سراہا۔اذان سمیع خان کا شمار پاکستان کے نامورموسیقاروں میں ہوتا ہے انہوں نے فلم پرے ہٹ لو اور سپر اسٹار کی موسیقی ترتیب دی ہے جبکہ فلم سپراسٹار کا اسکرین پلے بھی اذان نے ہی لکھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں