لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے اعلیٰ نسل کا پپی اور بلی پال لی اور خودان کی نگہداشت میں مصروف ہیں ۔اداکارہ کی جانور سے پپی اوربلی کے رہنے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں اورشوبزسرگرمیوں سے فراغت کے بعد اداکارہ ان کے ساتھ وقت صرف کررہی ہے ہیں۔ سویراشیخ نے کہا کہ میرے پاس غیر ملکی اعلیٰ نسل کا پپی تھا جو گزشتہ دنوں مر گیا تھا، میں اس سے اتنی مانوس تھی کہ مجھے ایسے لگا جیسے آپ کا اپنا بہت قریبی اس دنیا سے چلا گیا ہے ، اس صدمے کو کم کرنے کیلئے میں نے دوبارہ اعلیٰ نسل کا ایک پپی لیا ہے اور اس کے ساتھ ایک بلی کا بھی اضافہ کیا ہے اور دونوں کی خود نگہداشت کر رہی ہوں۔
