نادیہ خان 21

اداکارہ نادیہ خان نے اپنے جوان نظر آنے کی وجہ بتا دی

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ نادیہ خان نے اپنے جوان نظر آنے کی وجہ بتا دی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل را کے ساتھ نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی اور اپنے جوان نظر آنے کی وجہ بتائی۔انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں بہت خوش ہیں اور ان کی جوانی کا راز ان کی مثبت سوچ اور صحت مند طرزِ زندگی ہے۔

نادیہ خان نے اپنی جوانی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہم جوان دکھنے کیلئے بہت محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ ہمیں آنٹی نہ کہیں،میں اپنی خوراک اور فٹنس کا بہت خیال رکھتی ہوں،اور میں برسوں سے اس پر محنت کر رہی ہوں، آپ جس بھی فیلڈ میں ہوں، آپ کو فٹ ہونا چاہیے،خاص طور پر شوبز میں، لوگوں کو فٹ اور صحت مند دکھنا چاہیے تاکہ ان کی عمر ظاہر نہ ہو۔انہوں نے کہا میں اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہوں، جب بھی ضرورت ہوتی ہے ایکسرسائز کرتی ہوں اور میں مثبت سوچ رکھتی ہوں، کاسمیٹک پروسیجرز سے بچنا چاہیے کیونکہ وہ چہرے کو نقصان پہنچا سکتے ہیں،کبھی کبھار فیلرز ٹھیک ہیں، لیکن میں ڈاکٹروں کے پاس بھی نہیں جاتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں