افشین حیات

اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھ دیا

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)معروف اداکارہ مہوش حیات کی بہن افشین حیات نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں باضابطہ قدم رکھ دیا ہے۔افشین حیات نے ایک حالیہ انٹرویومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سالوں سے میوزک انڈسٹری اور تھیٹر سے وابستہ ہیں اور یاسر حسین کے ساتھ بھی اسٹیج پرکام کر چکی ہیں، اب وہ باقاعدگی سے ٹی وی اسکرین پر نظر آنے کی خواہش مند ہیں۔

اداکارہ نے چند ڈراموں میں سپورٹنگ کردارادا کیے، تاہم حالیہ ڈرامہ ڈائن میں ان کے منفی کردار نے ناظرین کی توجہ حاصل کی ہے، اس پراجیکٹ نے انہیں اسکرین پر اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھرپورموقع دیا۔واضح رہے کہ ڈرامہ ڈائن میں مہوش حیات مرکزی کردارادا کر رہی ہیں اور ناظرین کو شاید کم علم ہو کہ ان کی بہن بھی اسی ڈرامے کا حصہ ہیں۔