مایا علی 48

اداکارہ مایا علی حالیہ تنازع میں یمنی زیدی کی حمایت میں سامنے آ گئیں

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی حالیہ تنازع میں یمنی زیدی کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔مایا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر جویریہ سعود کی جانب سے یمنی زیدی کے بارے میں کیے گئے طنزیہ تبصرے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ہم کب اپنے ٹیلنٹ، اپنے اداکاروں اور اپنے اسٹارز کی عزت کرنا شروع کریں گے؟

اداکارہ نے لکھا ہے کہ لوگ اپنے کام کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دیتے ہیں، دن رات کام کرتے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ انہیں نیچا دکھانے والے لوگ باہر کے نہیں بلکہ اکثر ہماری اپنی انڈسٹری کے اندر ہی ہیں۔انہوں نے لکھا کہ اللہ نے سب کی تقدیر اور وقت پہلے ہی مقرر کیا ہوا ہے، تو نہ وقت سے پہلے اور نہ وقت گزرنے کے بعد، ہر چیز اپنے مقررہ وقت پر ہی ملتی ہے۔

مایا علی نے مزید لکھا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے بجائے ایک دوسرے کے لیے کھڑے ہوں!آج کوئی اور ہے، کل آپ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ٹی وی چینلز سے میری عاجزانہ درخواست ہے کہ کسی کے بارے میں کچھ نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں اور اپنے پلیٹ فارمز کو ذمے داری سے استعمال کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں