ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بھارتی سپر اسٹار رویہ ٹنڈن کی بیٹی و نئی ابھرتی اداکارہ راشا تھاڈانی نے تمنا بھاٹیا اور وجے ورما سے اپنے تعلق پر لب کشائی کردی۔
راشا تھاڈانی نے 17 جنوری 2025 کو ریلیز ہونے والی فلم ”آزاد”کے ساتھ بالی وڈ میں قدم رکھا جس کے بعد یہ فلم نیٹ فلکس پر بھی پریمیئر ہوئی۔ شوبز کی دنیا میں اپنے سفر کی شروعات کرتے ہوئے راشا نے تمنا بھاٹیا کو اپنے لیے ایک مضبوط حمایت کا ستون قرار دیا۔ باوجود اس کے کہ تمنا اور وجے ورما کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
راشا تھڈانی نے ان دونوں کو اپنے ‘گوڈ پیرنٹس’ قرار دیا اور بتایا کہ وہ ان کے لیے کتنے خاص ہیں۔فلم فئیر سے گفتگو کرتے ہوئے راشا نے تمنا کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا، جو ایک سالگرہ کی پارٹی میں ہوئی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس ایونٹ میں ایک لائیو سنگر پرفارم کر رہا تھا اور اس دوران وہ دونوں اسٹیج کے قریب رقص کرتے ہوئے آپس میں جڑ گئے۔
یہ لمحہ ان کے درمیان ایک مضبوط رشتے کی ابتدا ثابت ہوا جو وقت کے ساتھ بڑھتا گیا۔ راشا نے کہا کہ اِس وقت تمنا اور وجے میرے سب سے قریبی لوگ ہیں، وہ میرے”گوڈ پیرنٹس”کی طرح ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آج کل محبت کو کس طرح بیان کریں گی؟
تو رشدہ نے اعتراف کیا کہ وہ ابھی تک محبت کا تجربہ نہیں کر پائی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا، ٹیکسٹس اور ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے رشتہ قائم کرنے کی تبدیلیوں پر غور کیا اور کہا کہ یہ تعلقات پرانے زمانے کے رومانس کی نسبت بہت مختلف ہیںتاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ذاتی طور پر روایتی محبت کو ڈیجیٹل تعلقات پر ترجیح دیتی ہیں۔