لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکار سخاوت نے بطو رائٹر وڈائریکٹر اسٹیج ڈرامہ کرنے کے لئے کمر کس لی ۔بتایا گیا ہے کہ اسٹیج کے نامور اداکار سخاوت ناز اپنے بھائی ساجن عباس کے ہمراہ ،ساہیوال گجرات اورفیصل آباد میں اسٹیج ڈرامہ ”جوڑی نمبر ون ”پیش کریں گے،تینوں شہروں میں سات ،سات دن کے سپیل ہوں گے ۔
ڈرامے کی تحریر و ہدایات سخاوت ناز کی ہیں جبکہ اس کی ہدایتکار ی کے فرائض بھی وہ خود سر انجام دیں گے ۔ اسٹیج ڈرامے کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔









