کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے اداکار خاقان شاہنواز اور اداکارہ سبینہ سید رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
فوٹوز ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس نوبیاہتا جوڑی نے نکاح کی تصاویر شیئر کر دیں۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر مشترکہ پوسٹ کے ذریعے اسی جوڑی نے اپنے نکاح کا اعلان کیا اور تقریب کی تصاویر شیئر کیں۔تقریب دوستوں اور اہل خانہ کی موجودگی میں کھلی فضا میں منعقد ہوتی دکھائی دی۔تصاویر میں سادہ مگر خوشگوار اور جشن کا سماں نظر آیا، جہاں سجاوٹ کیلئے غباروں اور ایک قدیم طرز کی گاڑی کا استعمال کیا گیا تھا۔
خاقان شاہنواز نے آف وائٹ روایتی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ نفیس کڑھائی دار کوٹ شامل تھا، جبکہ دلہنیا سبینہ نے بھی دلہے کی میچنگ کرتے ہوئے آف وائٹ روایتی مگر رفلڈ غرارے کا انتخاب کیا جس پر سنہری کندن ورک کیا گیا تھا۔ انہوں نے اپنے انداز کو ہاتھ سے تیار کردہ دوپٹے کے ساتھ مکمل کیا جس کے کناروں پر ڈسٹی روز اور سنہری کڑھائی نمایاں تھی۔
بالوں کو سبینہ نے قدیم طرز کے بھاری جوڑے (بن) میں سنوارا، جبکہ بھاری زیورات کا انتخاب کیا گیاجو مجموعی طور پر ایک دوسرے سے غیر ہم آہنگ دکھائی دیتی تھی۔ قابل ذکر بات ہے کہ اداکارہ نے دو مختلف ڈیزائن کے چوکر پہنے، جن کے ساتھ متضاد بالیاں اور ٹیکا شامل تھا۔









