بہرو ز سبزوار ی 13

اداکار بہرو ز سبزوار ی کوشوبز انڈسٹری میں پچاس سال مکمل ہو گئے

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار بہرو ز سبزوار ی کوشوبز انڈسٹری میں پچاس سال مکمل ہو گئے ۔ اس مناسبت سے ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہو گی جس میں ان کی فنی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔

تقریب میں شریک اداکاروںنے کہا کہ بہروز سبز واری نے پہلے ڈرامے سے لے کر آج تک اداکاری میں اپنا جو معیار قائم کیا تھا وہ پانچ دہائیاں گزرنے کے باوجود بر قرار ہے جو بڑا کارنامہ ہے ۔

ان کا ”کباچہ ” اور ”نوشا ” کا کردار ان کے پرستاروں کے ذہنوں پر آج بھی نقش ہے ۔شرکاء نے بہروز سبزواری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کے لئے دعائیں بھی کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں