طلحہ انجم 18

اداس شاعری اچھی لگتی ہے اسی لیے جون ایلیا پسند ہیں’ طلحہ انجم

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)گلوکار طلحہ انجم جون ایلیا زبردست شاعر ہیں،میری شاعری زندگی اور جاننے والوں یا کوئی ایسی چیز جو میں نے سُنی یا دیکھی ہو اس پر ہوتی ہے،مجھے اداس شاعری اچھی لگتی ہے اسی لیے مجھے جون ایلیا پسند ہیں۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میری جیتے جی تو معلوم نہیں کراچی کی یونیورسٹی روڈ بنے گی، میرے خیال میں کراچی میں جو بیگاڑہوا ہے وہ سالوں کا ہے، لوگوں کو سنجیدہ ہونا پڑے گا، یہ کہہ دینا کے کراچی میں رہنا ایسا ہے جیسے پیرس میں رہنا یہ سبز باغ دکھانے والی بات ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ حل کرنا ہے تو اس کو مسائل کے طور پر قبول کرنا ہوگا، ہمارے یہاں تو مانا ہی نہیں جاتا کہ مسئلہ ہے، لاہور کا کراچی سے موازنہ اسی لیے کیا جاتا ہے کہ لوگ دیکھتے ہیں کہ وہاں کام ہورہا ہے۔

شادی کے سوال پر گلوکار نے کہا کہ منگنی ہوگئی ہے لیکن شادی ابھی نہیں ہورہی کیونکہ زندگی میں کچھ منصوبے ہیں ان پر کام چل رہا ہے، شادی ایسا رشتہ ہے کہ جب آپ اسے اچھی طرح نبھانے کے قابل ہوجائیں تو ہی کرنی چاہیے تاکہ آپ اپنے لیے اور دوسرے کے لیے مشکل پیدا نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں