شہباز اکمل جندران۔۔۔
پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے قائمقام ڈائریکٹر پروڈکشن اختر بٹ کی تین سال کے لیے ایکسٹینشن کی خاطر بورڈ کے مینجنگ ڈائیریکٹر فاروق منظور نے اپنی ہی ملازمت کو خطرے سے دوچارکرلیاہے۔
قانون کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو ملازمت میں توسیع دینے سے قبل اپنے افسر سے PER پرفارمنس ایوالیوایشن رپورٹ لینا ہوتی ہے۔اور اچھی رپورٹ کے بغیر ملازمت میں ایکسٹینشن نہیں دی جاتی۔
تاہم ڈپٹی ڈائیریکٹر اختر بٹ کی پرفارمنس ایوالیوایشن رپورٹ بورڈ کے ڈائیریکٹر پروڈکشن کی بجائے خود ایم ڈی پی سی ٹی بی نے لکھی اور خود ہی اختر بٹ کا ایکسٹینشن کے لئے ورکنگ پیپر بورڈ آف گورنرز میں پیش کردیا۔
اختر بٹ 10اکتوبر2016کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ تین سالہ کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیاجبکہ ان کے اپوائنٹمنٹ لیٹر کی کلاز2کے مطابق انہیں صرف تین سال کے لیے ریکروٹ کیا گیا تھا۔
تاہم تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد 26دسمبر 2019کو انہیں ملازمت میں ایک سال کی توسیع دیدی گئی۔جو 23اکتوبر2020کو پوری ہوگئی۔اسی دوران اختر بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیومنٹ کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر پروڈکشن جیسی پرکشش سیٹ سے بھی نواز دیا گیا۔ 24اکتوبر2020سے انہیں ملازمت میں ایکبار پھر ایک سال کی توسیع دیدی گئی جو 23اکتوبر2021کو ختم ہوگئی۔
اور بعد ازاں 23اکتوبر2024تک ایکسٹینشن دے دی گئی ہے۔