احمد علی اکبر

احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)معروف ڈراما پری زاد کے نامور اداکار احمد علی اکبر طویل عرصے بعد ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔احمد علی اکبر نے انسٹاگرام پر اپنے آنے والے پروجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے تازہ ترین پروجیکٹ ایڈیٹ جلد آرہا ہے جس میں منشا پاشا بھی اداکاری کریں گی، یہ پروجیکٹ کفایت روڈانی نے تحریر کیا ہے جبکہ انجم شہزاد نے ہدایت دی ہے۔

احمد علی اکبر اور منشا پاشا ایک ساتھ 4 سال بعد اس پروجیکٹ میں دکھائی دیں گے۔پوسٹر پر احمد اور منشا بینچ پر بیٹھے ایک دوسرے کو دیکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ظاہری طور پر یہ ایک محبت کی داستان ہے۔کفایت روڈانی کی جانب سے یہی پوسٹر شیئر کیا گیا جس کی آڈیو میں احمد علی اکبر بلند آواز میں کہتے ہیں کہ اگر خود نہیں جی پاتے تو کسی اور کو بھی نہیں جینے دیتے کیا؟۔یاد رہے کہ منشا پاشا اور احمد علی اکبر ایک ساتھ آخری بار فلم لال کبوتر میں نظر آئے تھے۔