احمد الشرع

احمد الشرع سے مسیحی اقلیتی رہنمائوں اور کرد کمانڈروں کے وفود کی ملاقاتیں

دمشق(رپورٹنگ آن لائن)شامی عبوری حکومت کے قائد احمد الشرع سے پیر اور منگل کے روز مسیحی مذہب اور کردوں کے اہم رہنماں نے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقاتیں مختلف اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق جاری مطالبات کے تناظر میں کی گئی ہیں۔مسیحی وفد جس نے احمد الشرع سے دارالحکومت دمشق میں ملاقات کی۔

جس کا بعد ازاں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر اظہار بھی سامنے آیا ۔ٹیلی گرام کے مطابق ملاقاتیں کرنے والوں میں مسیحی کیتھولک فرقے کے نمائندوں کے علاوہ ، آرتھو ڈاکس اور اینگلیکن مسیحی علما بھی شامل تھے۔