احسن خان

احسن خان کو سینئر ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم کی فرمائش پر گانا سنانا پڑ گیا

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)ناموراداکارو میزبان احسن خان کو سینئر اداکارہ و ہدایتکار ہ سنگیتا بیگم کی فرمائش پر گانا سنانا پڑ گیا ۔

گزشتہ روز ایک ٹی وی شو کے دوران سنگیتا بیگم نے شوکے میزبان احسن خان سے فرمائش کی کہ آپ گانا سنائیں.

جس پر انہوں نے پاکستانی گانا ”اکیلے نہ جانا ہمیں چھوڑ کر ،تمہار ے بناء ہم بھلا کیا جئیںگے” سنایا۔

سنگیتا بیگم نے احسن خان کو بھرپور انداز میں داد دی اور مشورہ دیا کہ آپ کو اداکاری

کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی قسمت آزمائی کرنی چاہیے۔