محمد حارث

احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ گیا،محمد حارث

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)فاسٹ بائولر محمد حارث نے کہاہے کہ احسان اللہ خوش قسمت تھا جو میرے بلے سے بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے میچ میں سلطانز نے زلمی کو 56 رنز سے شکست دی تاہم پشاور زلمی کو مثالی آغاز فراہم کرنے والے محمد حارث نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ وہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کرسکے۔

میچ کے بعد کی گئی گفتگو کے دوران جب حارث سے احسان کے حوالے سے کی گئی پلاننگ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ جس طرح بلے پر میری گیند آرہی تھی، شکر ہے احسان اللہ بچ گیا۔حارث نے کہا کہ یہ احسان کی خوش قسمتی تھی، اسے میں بہت اچھی طرح سے سمجھتا ہوں، کے پی کے میں ہم ساتھ کھیلتے تھے، مجھے اس کا پتا ہے کہ وہ کب کون سی گیند کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اتنا تو مجھے پتا ہے، میں ویسے تو احسان اللہ کے لیے پلان کرکے آیا تھا لیکن بدقسمتی سے میں اس کی صرف دو گیندیں کھیل سکا۔اس کے علاوہ حارث نے زلمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کامران اکمل کی بھی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے میرا اسپنرز کے خلاف کھیل بہتر بنایا ہے۔