احد رضا میر

احد رضا میر کی سالگرہ پر سجل علی کا دلچسپ انداز

ِکراچی (رپورٹنگ آن لائن)شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی احد رضا میر اور سجل علی کی ایک ساتھ تصویر کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار رہتا ہے۔ایک جانب احد رضا میر تو کم و بیش ہی کوئی پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہیں لیکن سجل علی اکثر و بیشتر سیٹ سے صرف اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتی ہیں جس پر انہیں سرحد پار سے بھی سراہا جاتا ہے۔گزشتہ روز احد رضا میر کی 29 ویں سالگرہ کے موقع پر سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی اور دلچسپ پیغام بھی تحریر کیا۔

سجل نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہیپی برتھ ڈے میرے ہیملٹ۔واضح رہے کہ احد رضا میر نے ولیم شیکسپیئر کے تحریر کردہ مقبول ترین تھیٹر پلے ‘ہیملٹ، اے گھوسٹ اسٹوری’ میں پرفارمنس پر ‘بہترین بین الاقوامی تھیٹر اداکار’ کی کیٹیگری میں ‘انٹرنیشنل بے ٹی مچل ایوارڈ ‘ اپنے نام کیا تھا۔یاد رہے کہ سجل علی اور احد رضا میر گزشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران بیرون ملک چند قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں سادگی سے رشتہء ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔