کورونا وائرس 172

احتیاطی تدابیراختیار نہ کیں تو کورونا سے امریکا میں فروری تک پانچ لاکھ اموات کا خدشہ ہے، ماہرین

واشنگٹن( رپورٹنگ آن لائن)گزشتہ روز امریکا کی چودہ ریاستوں میں ایک دن میں کورونا وائرس کے اب تک سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق مجموعی طور پرگزشتہ روز ملک بھر میں اسی ہزار سے زائد نئے کیسز کا اندراج ہوا۔ امریکی طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک کے ہر شہری نے باقاعدگی سے چہرے پر ماسک نہ پہنا اور قواعد و ضوابط کا احترام نہ کیا، تو آئندہ برس فروری تک صرف امریکا میں ہی اس وبائی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ لاکھ سے تجاوز کر سکتی ہے۔ عالمی سطح پر ایک دن میں سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بھارت میں سترہ ستمبر کو قائم ہوا تھا، جب چوبیس گھنٹوں کے دورانیے میں 97,894 کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں